اسلام آباد (مانند نیوز)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس میں 2 ججز نے شرکت نہیں کی، فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے 19 میں سے17ججز شریک ہوئے۔

جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

صدر آصف زرداری نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے استعفے منظور کر لیے

اس سے قبل سپریم کورٹ کے ججز کی مجموعی تعداد 24 تھی، دو ججز کے استعفے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 22 ہوگئی، تین ججز کے آئینی عدالت منتقل ہونے کے بعد ججز کی تعداد 19رہ گئی۔

خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے استعفے منظور کر لیے۔ دونوں ججز نے گذشتہ روز استعفے دیے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے