اسلام آباد (مانند نیوز)جاپان کے جنوب مغربی شہر اوئیٹا کے رہائشی علاقے میں آگ لگنے سے 170 گھر جل گئے جبکہ ایک شخص لاپتا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کے بعد ریسکیو حکام نے 175 افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

جاپان: نصف صدی کی بدترین جنگل کی آگ بے قابو، 1 شخص ہلاک

فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق آگ گزشتہ رات کو لگی، تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ جنگل میں پھیل گئی۔

فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ آگ کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا، تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے