بٹ خیلہ (مانند نیوز)بٹ خیلہ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد افراد گرفتار، سامان ضبط.ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ ریاض محسود نے بٹ خیلہ بازار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔کارروائی کے دوران متعدد تجاوزات ہٹا دی گئیں، کئی افراد کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کیا گیا جبکہ قبضہ شدہ سامان اور شناختی کارڈ ضبط کر لئے گئے تاکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عوامی راستوں اور بازاروں میں کسی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے