اسلام آباد (مانند نیوز)انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں واقع آتش فشاں ماؤنٹ سیمیرو پھٹنے کے بعد حکام نے 900 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا ہے اور 170 کوہ پیماؤں کو بھی بحفاظت واپس لانے کے لیے سہولت فراہم کی گئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جاوا جزیرے پر سیمیرو کے 10 بار پھٹنے کے بعد الرٹ کو بلند ترین سطح پر برقرار رکھا گیا تھا۔ آتش فشاں پھٹنے کے بعد راکھ کا بڑے پیمانے پر اخراج ہوا۔

حکام کے مطابق آتش فشاں پھٹنے کے بعد مقامی لوگوں کو ریسکیو کرکے عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

آتش فشاں سے تقریباً 6.4 کلومیٹر دور ایک جھیل کے کنارے کوہ پیما کیمپنگ ایریا میں رات گزار رہے تھے، آتش فشاں کے دھماکے سے تمام کوہ پیما پھنس گئے تھے جنہیں محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کے لیے مدد فراہم کی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق 3 ہزار 676 میٹر اونچا ماؤنٹ سیمیرو انڈونیشیا میں تقریباً 130 فعال آتش فشاں میں سے ایک ہے جو کہ ’پیسیفک رنگ آف فائر‘ کو گھیرے ہوئے ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے