اسلام آبا د (مانند نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شدید ترین دھند کے باعث اماراتی محکمۂ موسمیات کی جانب سے ریڈ اور یلو الرٹ جاری کردیا گیا۔

اماراتی حکام کے مطابق دبئی کے مختلف علاقوں میں حدِ نگاہ انتہائی کم ہے، دھند مزید گہری ہو سکتی ہے، شہری احتیاط کریں۔

دبئی پولیس کی جانب سے ڈرائیورز کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ابوظبی بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہے، متعدد سڑکوں پر گاڑیوں کی حد رفتار کم کر دی گئی ہے جبکہ شاہراہوں پر شدید دھند میں حدِ رفتار سسٹم فعال کردیا گیا ہے۔

دبئی میں شدید موسمی حالات میں سڑکوں پر نصب حدِ رفتار سسٹم فعال کر دیا جاتا ہے، سسٹم فعال ہونے پر گاڑیوں کی رفتار کو کم کرنا لازمی ہوتا ہے۔

اماراتی حکام نے ڈرائیورز کو تنبیہہ کی ہے کہ حدِ رفتار سسٹم کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ ہو سکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے