فیصل آباد (مانند نیوز)فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں صبح سویرے کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس سے عمارت گر گئی، حادثے میں 15 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

دھماکے سے قریب واقع متعدد گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں، جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔

کمشنر راجا جہانگیر انور کے مطابق ملک پور میں چار فیکٹریاں ایک ساتھ منسلک ہو کر کام کر رہی تھیں، زیادہ جانی نقصان فیکٹری سے ملحقہ گھروں کے رہائشیوں کا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود ریسکیو آپریشن کو مانیٹر کر رہی ہیں، پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہیں۔

ریسکیو کے مطابق فیکٹری سے ملحقہ 7 سے 8 مکانوں کے کچھ کمرے بھی گرگئے ہیں، فیکٹری کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے