اسلام آباد (مانند نیوز) آسٹریلین ہائی کمیشن پاکستان کا کہنا ہے کہ اب پاکستان میں ویزا اپلائی کرنا اور بھی آسان ہو گیا ہے، آسٹریلین ایپ پاکستان میں آ گئی۔

آسٹریلین ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا کا ویزا لینے کا طریقہ اب پہلے سے بہت آسان ہو گیا ہے، اب پاکستان سے اپلائی کرنے والوں کو بائیومیٹرک سینٹر جانے کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیے
آسٹریلیا، اسٹوڈنٹ ویزا فیس میں اضافہ، پاکستانی طلبہ مشکلات کا شکار
آسٹریلین ہائی کمیشن نے بتایا ہے کہ شرط یہ ہے کہ آپ نے پہلے کبھی اپنی بائیومیٹرک آسٹریلین ادارے کو دی ہو اور ان کے پاس درست پاسپورٹ ہو، یہ ایپ پاکستان کے لوگوں کا بہت سا وقت اور پیسے دونوں بچاتی ہے۔

ہائی کمشنر آسٹریلیا ٹموتھی کین نے بتایا ہے کہ سفر کرنے والے پاکستانی، طالب علم یا کام کے لیے جانے والے اپلائی کرسکتے ہیں، اب یہ ایپ 34 ملکوں میں چل رہی ہے۔

آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایپ کو پوری دنیا میں مکمل طور پر چلانے کا پلان2026ء کے شروع میں پورا ہو جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے