اسلام آباد (مانند نیوز)وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف 27 نومبر تک بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق یہ دورہ پاک بحرین دیرینہ اور ہمہ جہت تعلقات کی توثیق کرتا ہے، دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی شامل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سینئر افسران بھی شامل ہوں گے۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کتنے غیرملکی دورے کئے؟

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کی قیادت سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے، دورے کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم وثقافت میں تعاون بڑھانا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ روایتی طور پر گرم جوش، خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا، وزیراعظم کا دورہ نئی شراکت داری کے امکانات کی نشاندہی اور عوامی روابط کو گہرا کرے گا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ پاکستان بحرین مسلسل اور فعال سفارتی روابط جاری رکھنے کا عکاس ہے، ان روابط کا مقصد نتائج پر مبنی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے