اسلام آباد (مانند نیوز)پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ٹریفک حادثات میں 2 طالبعلموں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوگئے۔

سیالکوٹ میں بڈیانہ روڈ پر دو تیز رفتار کاروں نے رکشے کو ٹکر ماری، حادثے میں رکشا میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 بھائی اور ان کا کزن شامل ہے، دونوں کاریں آپس میں ریس لگارہی تھیں کہ حادثہ پیش آیا۔

ٹریفک حادثات: وجوہ، اثرات اور احتیاطی تدابیر

عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ حادثے کے بعد ڈرائیورز موقع سے فرار ہوگئے۔

دوسری جانب صوابی کے علاقے شیوہ اڈہ چوک کے مقام پر دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔

ادھر چارسدہ میں ترنگزئی بائی پاس پر اسکول وین اور ٹرک میں ٹکر سے 2 طالبعلم جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے