دیر بالا (مانند نیوز) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کے دیے گئے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر بالا نویداکبر کی زیر صدارت قومی انسدادِ پولیو مہم (NID) دسمبر 2025 کا جائزہ لینے کیلئے پوسٹ کمپین ریویو اجلاس منعقد ہوا۔جسمیں ضلعی پولیس آفیسر اسلم نواز (PSP),ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)محمد وقاص محسود چوہدری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اختیار علی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ناصر اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ناصر نے آنے والے مہم کی مجموعی کارکردگی، مختلف یونین کونسلز میں ویکسینیشن کوریج، فیلڈ ٹیموں کو درپیش چیلنجز ٹیموں کی رسائی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ جبکہ ہدف شدہ عمر کے بچوں تک رسائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر دیر بالا نے مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے ٹیموں کی حفاظت، عوامی آگاہی اور مربوط حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام شرکاء کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے