اپر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو تورکہو عزرا بی بی نے ٹریفک اہلکاروں کے ہمراہ مختلف مقامات پر ناکہ لگاکر اپر چترال کے مختلف روٹس میں جانے والے ٹرانسپورٹرز سے کرایہ نامہ طلب کیا اور مسافروں سے کرایوں سے متعلق دریافت کی۔سرکار کی جانب سے مقرر کردہ کرایہ ناموں سے زائد کرایہ وصول کرنے کے پاداش میں متعدد ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھاری جرمانے لگائے گئے اور ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرز کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے گاڑیوں کے اندر کرایہ نامہ آویزاں کریں تاکہ مسافر حضرات سرکاری کرایہ ناموں کے مطابق کرایہ ادا کرسکیں۔انہوں نے مسافروں سے گزارش کی کہ وہ ٹرانسپورٹرز کی طرف سے ناانصافی کی صورت میں درجہ ذیل نمبروں پر کال کرکے اپنے شکایات کااندراج کریں تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔