باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی زیر صدارت DEPC اور CMCC کا اجلاس منعقد ہوا جس میں دسمبر 2025 میں ہونے والی نیشنل امیونائزیشن ڈیز (15 تا 18 دسمبر) کی مہم کی تیاریوں، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد رفیق گنڈاپور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سعید اللہ جان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ ڈاکٹر محمد حیات آفریدی، NSTOP آفیسر باجوڑ ڈاکٹر فرمان، پولیو فوکل پرسن اسرا الحق باجوڑ پولیس دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور DEOC ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں NSTOP آفیسر نے انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے مربوط حکمتِ عملی، مؤثر سکیورٹی پلان، مائیکرو پلان کے مطابق ٹیموں کی تعیناتی، سخت مانیٹرنگ اور سو فیصد کوریج کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ ضلع کو پولیو فری بنانے کے ہدف کو کامیابی سے حاصل کیا جا سکے۔