پشاور (مانند نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روزپشاور میں تین روزہ 12ویں ISEM پاکستان سولر انرجی ایگزیبیشن کا دورہ کیااور باقاعدہ افتتاح کیا۔ نمائش میں پہنچنے پر کنٹری منیجر خواجہ وہاج الحق اوردیگر منتظمین نے گورنر کا استقبال کیا۔ نمائش میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں، انرجی ماہرین، ٹیکنالوجی ایکسپرٹس اور صنعت کے رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک تھیں۔گورنر نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا۔گورنرکو سولر ٹیکنالوجی، جدید انرجی سلوشنز، گرین انرجی آلات اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں سامنے آنے والی نئی پیشرفت سے متعلق آگاہ کیاگیا۔گورنرفیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ خیبر پختونخوا میں شمسی توانائی کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں اور اس طرح کی نمائشیں نہ صرف سرمایہ کاری بڑھانے میں مدد دیتی ہیں بلکہ نوجوانوں اور کاروباری طبقے کو نئے مواقع بھی فراہم کرتی ہیں۔گورنر نے کہا کہ حکومت قابلِ تجدید توانائی کو فروغ دینے کے لیے پالیسی سطح پر اقدامات کر رہی ہے تاکہ ماحول دوست، کم لاگت اور پائیدار توانائی کے مستقبل کی طرف آگے بڑھاجاسکے۔ نمائش کے منتظمین نے دورہ کرنے اور صنعت کاروں، شرکاء و سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی پر گورنر کاشکریہ اداکیا اورشیلڈ پیش کی۔#

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے