ڈیر اسماعیل خان (مانند نیوز) کمشنر ڈیرہ ظفر الاسلام کی ہدایت پر تحصیل ڈیرہ میں انسدادِ تجاوزات مہم جاری رہی، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ سید محمد ارسلان کی نگرانی میں فوارہ چوک سے بنوں اڈہ اور صدر بازار میں قائم عارضی و مستقل تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سڑک کے کناروں کو مکمل طور پر کلیئر کیا گیا۔آپریشن کے دوران اے سی ریونیو، ڈی ایس پی ٹریفک، تحصیلدار ڈیرہ، ٹی ایم اے عملہ، ڈبلیو ایس ایس سی عملہ، ریونیو اسٹاف اور پولیس موجود رہے۔سرکلر روڈ اور امامیہ گیٹ پر دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔تمام دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کی جاتی ہے کہ دکانوں کے باہر کوئی بھی سامان، ٹھیلے یا رکاوٹ نہ رکھی جائے، کیونکہ اس سے ٹریفک میں شدید رکاوٹ اور عوامی آمد و رفت میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔تجاوزات کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انسدادِ تجاوزات مہم تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی