اسلام آباد (مانند نیوز)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں واقع ویمنز ہاسٹل میں ایک شخص نے علیحدگی اختیار کرنے والی اپنی بیوی کو بہیمانہ انداز میں قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جہاں شری پریا نامی خاتون کو اس کے شوہر نے ہاسٹل کے اندر گھس کر ہلاک کر دیا۔

شری پریا ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی اور کچھ عرصے سے اپنے شوہر بالاموروگن سے الگ رہ رہی تھی۔

اتوار کی دوپہر بالاموروگن اپنی اہلیہ سے ملنے کے بہانے ہاسٹل پہنچا، ملاقات کے دوران دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ملزم نے اچانک درانتی نکال کر اہلیہ پر حملہ کر دیا اور اسے موقع پر ہی قتل کر دیا۔

بھارت: شوہر نے بیوی کو قتل کرکے فیس بک لائیو پر اعتراف کر لیا

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے مقتولہ کی لاش کے ساتھ ایک سیلفی لی اور اسے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر اپ لوڈ کرتے ہوئے کیپشن میں اہلیہ پر الزام عائد کیا کہ اِس کی بیوی نے اِسے ’دھوکا‘ دیا ہے۔ بعد ازاں ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کو اپنی بیوی پر کسی اور مرد سے تعلق رکھنے کا شُبہ تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے