پشاور(مانند نیوز ) غیر سرکاری تنظیم زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے زیر اہتمام 100 یتیم اور مستحق بچوں میں وینٹر سیزن پیکج تقسیم کیا گیا۔ اس سلسلے میں مردان پریس کلب میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں یتیم بچوں، اُن کے سرپرستوں، سماجی کارکنوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ حاجی کفایت اللہ، چیئرمین محمد پرویز، جنرل سیکرٹری غنی الرحمن، خاتون سوشل ورکر نصرت آرا، ڈاکٹر علی خان، تاجر رہنما سلیم گل، ڈاکٹر زاہد، شاعر و ادیب مہر اندیش، محمد عارف، فیاض السلام، فضل شاہ، اجمل شاہ یوسفزئی، دعا وسیم اور حاجی اکبر خان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کا واحد ادارہ ہے جو صاحب حیثیت افراد کے تعاون سے یتیم و مسکین بچوں کو گھر گھر بنیادی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوسائٹی بچوں کو سالانہ بنیادوں پر تعلیمی، صحت اور دیگر معاون پیکجز فراہم کرتی ہے، جن میں وینٹر سیزن پیکج بھی شامل ہے۔مقررین نے ادارے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود سینکڑوں یتیم بچوں کی معاونت ایک قابلِ تحسین قدم ہے۔ انہوں نے حکومت اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ ایسے فلاحی اداروں کا ہاتھ بٹائیں تاکہ معاشرے کے محروم طبقات کو بااختیار بنایا جا سکے۔واضح رہے کہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کو خدمتِ انسانیت کا سفر شروع کیے پندرہ سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس عرصے میں تنظیم نے یتیم، نادار اور مستحق بچوں کی بہبود کے لیے درجنوں فلاحی منصوبے کامیابی سے جاری رکھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے