اسلام آباد (مانند نیوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہماری افغان پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی، 78 سال میں ہم افغانستان کو اپنا دوست نہیں بنا سکے۔

مردان میں تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرِ ثانی کرنا ہو گی، مسلح گروہ جنگ چھوڑ دیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ہے، ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے، پاکستان وہ نہیں،جس کی عوام نے امیدیں لگائی تھیں، حکومت عوام کو ان کے حقوق دے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے، جبکہ شہباز شریف امریکی صدر کو امن کا نوبل دلوانے کی بات کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ عوامی خواہشات کے بجائے بڑے لوگوں کی مرضی چل رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آج جو ترمیم پاس ہوئی ہے اس میں کیا قانون پاس ہوا ہے اور کیوں پاس ہوئی ہے؟ کیونکہ ان کی اکثریت جعلی تھی، لوگوں کو خرید کر اکثریت بنائی گئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کہا جاتا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی مغربی ایجنڈے پر کام کر رہے تھے، مغرب کے اصل ایجنڈے پر موجودہ حکومت عمل درآمد کر رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے