شانگلہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریسکیو1122شانگلہ نے ماہ نومبر میں 285تک ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کی جس میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کے17،میڈکل کے 120ایمرجینسیز کو بروقت ریسپانس دی گئی ہیں۔ریسکیو 1122 شانگلہ نے ماہ نومبر کے مہینے میں بھی معمول کے مطابق ریسکیو ڈیوٹی میں خدمات فراہم کیں۔گولی لگنے کی 12 آگ لگنے کی 06,اور مختلف حادثات میں 15گاڑیوں کو ریکور کیا گیا۔مزید برآں ہسپتال ریفرل سروس میں شانگلہ کے مختلف ہسپتالوں سے مجموعی طور پر 126مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 شانگلہ کے کنٹرول روم انچارج کے تفصیلات کے مطابق ماہ نومبر میں مجموعی طور پر کنٹرول روم کو 14961کالز موصول ہوے جس میں 12977غیر ضروری 1824ڈراپ کالز اور 285ایمرجینسی کالز موصول ہوئیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ انجینئر ملک شیر دل خان کی تفصیلات ریسکیو1122شانگلہ نے ماہ نومبر میں 285تک ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔ریسکیو 1122 شانگلہ خیبر پختونخوا حکومت اور ڈائریکٹر جنرل محمدطیب عبداللہ کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شانگلہ انجینئر شیر دل خان کی سربراہی میں شب و روز عوام کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔شانگلہ کے عوام کسی بہی ایمرجینسی سے نمٹنے کیلے 1122پر مفت کال کرکے 24 گھنٹے ریسکیو کے خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے