دیر لوئر (مانند نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہومن رائٹس) اشتیاق احمد اور دیر پائین کے ایم۔ پی۔ ایز کے نماءئندوں کے ہمراہ دیر پائین میں بارش میں وفات ہونے والے چھ افراد کے ورثاء اور ستاون افراد جن کے گھر قدرتی آفات میں متاثر ہوئے تھے کل 19.8 ملین روپے کے معاوضے کے چیک تقسیم کئے گئے۔ دیر لوئر میں قدرتی آفات کے تمام کیسز میرٹ پر مکمل کی گئی اور قدرتی آفات کے مد میں کوئی کیس زیر التواء نہیں ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن رائیٹس) اور اور ایم۔ پی۔ ایز کے نمائندوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ معاوضہ قدرتی آفات کی نقصان کا نعیم البدل نہیں بلکہ یہ یقین دہانی ہے کہ صوبائی حکومت آپ کے ساتھ دکھ درد میں برابر شریک ہیں۔ متاثرہ خاندانوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمد سہیل خان آفریدی اور ضلعی انتظامیہ کا بروقت مالی معاونت پر شکریہ ادا کیا۔