ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز، محمد فیاض خان شیرپاؤ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ اور صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز کی زیرِ نگرانی بھاری نفری کے ہمراہ بٹ خیلہ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔بازار میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے دکانداروں کو بارہا اعلانات کے ذریعے ہدایت کی گئی کہ سڑک کو ہر قسم کی رکاوٹ سے پاک رکھا جائے اور اپنی گاڑیاں سڑک پر کھڑی کرنے کے بجائے مقررہ پارکنگ میں کھڑی کی جائیں۔تاہم متعدد ہدایات کے باوجود سڑک مکمل طور پر کلیر نہ ہوسکی، جس پر وہ دکانداران جن کی گاڑیاں سڑک پر کھڑی تھیں، ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔مزید برآں تمام دکانداروں کو دوبارہ سختی سے متنبہ کیا گیا کہ وہ اپنی گاڑیاں روڈ پر کھڑی کرنے سے گریز کریں اور صرف پارکنگ ایریا استعمال کریں، تاکہ بٹ خیلہ بازار کی سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے رواں دواں رہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے