اسلام آباد (مانند نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوڑے کرکٹ سے توانائی پیدا کرنے کا جامع پلان طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صفائی کا اتنا بڑا نظام کسی معجزے سے کم نہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ستھرا پنجاب کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو بھی پنجاب میں گندگی پھیلائے گا وہ جرمانے کی سزا پائے گا۔

مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کی گرفتاری روک دی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں صفائی والی گاڑیاں بھی اب ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز ہوں گیں۔ کمرشل ایریاز اور سڑک پر کوڑا کرکٹ پھیلانے والے قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ شہروں اور دیہات کی صفائی کا جامع نظام برسوں پہلے بننا چاہیے تھا، ہم نے زیرو سے آغاز کیا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ ستھرا پنجاب پروجیکٹ میں بہتری لارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر میں ستھرا پنجاب پر عوام کی طرف سے اچھے کام کا مثبت فیڈ بیک آرہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے