اسلام آباد (مانند نیوز)مکہ مکرمہ کی ایک شاندار فضائی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، جس میں مسلمانوں کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کو خلا سے بھی ایک روشن نقطے کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ تصویر تقریباً 400 کلومیٹر بلندی سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے لی گئی ہے۔

خانہ کعبہ کا حج کے دوران خلا سے ایک خوبصورت منظر

ناسا کے خلا باز ڈان پیٹِٹ نے یہ تصویر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی اور لکھا کہ مکہ مکرمہ کا خلائی نظارہ، درمیان میں دکھائی دینے والا روشن نقطہ خانہ کعبہ ہے، جو خلا سے بھی صاف نظر آتا ہے۔

ڈان پیٹٹ آئی ایس ایس کے اپنے چوتھے مشن کے دوران خلائی فوٹوگرافی کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے یہ منظر اسٹیشن کی کاپولا ونڈو سے ہائی ریزولوشن نِکون کیمرے کی مدد سے قید کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے