راولپنڈی (مانند نیوز)راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا، انہوں نے ورلڈ پاور لفٹنگ چمپئن شپ 2025 میں 2 گولڈ میڈل حاصل کر لیے۔

ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 کا انعقاد سری لنکا میں ہوا۔

سی پی او خالد حمدانی نے کہا کہ انسپکٹر ارم خانم نے پنجاب پولیس اور پاکستان کا نام روشن کیا، انسپکٹر ارم خانم نے پاور لفٹنگ میں اول پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

سی پی او کا کہنا ہے کہ انسپکٹر ارم خانم پنجاب پولیس کا ایک روشن ستارہ ہیں، انسپکٹر ارم خانم محکمہ پولیس اور قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ انسپکٹر ارم خانم نے ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں بھی اول پوزیشن حاصل کی ہے، انہوں نے بھارتی پاور لفٹر کو شکست دے کر اول پوزیشن حاصل کی۔

انسپکٹر ارم خانم کا راولپنڈی پولیس لائنز واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے