ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) خزانہ دفتر ڈیرہ میں ایک بار پھر 100 روپے مالیت کے اسٹامپ پیپر کی قلت پیدا ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق خزانہ دفتر ڈیرہ میں ایک بار پھر 100 روپے مالیت کے اسٹامپ پیپر کی قلت پیدا ہوگئی ہے، جس کے باعث شہری اہم سرکاری اور قانونی امور کی تکمیل میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ دفاتر کے چکر لگانے کے باوجود اسٹامپ پیپر دستیاب نہیں ہو رہا، جبکہ عملہ بھی فراہمی کے حوالے سے کوئی واضح وقت دینے سے قاصر ہے۔ مسلسل قلت کے باعث عوامی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے اور یہ صورتحال انتظامی کمزوریوں اور نظام کی سست روی کو مزید نمایاں کر رہی ہے۔