افغان مہاجرین کی واپسی: بجلی بلوں کی وصولی جلد مکمل کرنے کی ہدایت
ہائیڈرو الیکٹریسٹی لیبر یونین خیبر سرکل کے جوائنٹ سیکریٹری اور ہنگو ڈویژن کے سیکریٹری فرخ سیر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت ملک بھر میں افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے، ایسے میں ضروری ہے کہ ان کے زیرِ استعمال دکانوں اور رہائشی مکانات کے بجلی بلوں کی بروقت وصولی کو یقینی بنایا جائے۔فرخ سیر نے اپنے بیان میں کہا کہ متعدد علاقوں میں افغان باشندے کرایہ دار کی حیثیت سے رہائش پذیر تھے اور کئی مقامات پر کاروبار بھی چلا رہے تھے، اس لیے ان کے ماہانہ بجلی بلوں کی مد میں واجبات موجود ہیں۔ انہوں نے متعلقہ ایس ڈی اوز، سب ڈویژنل عملے اور لائن سٹاف کو ہدایت کی کہ افغان کرایہ داروں کی روانگی کے پیشِ نظر بجلی بلوں اور بقایا جات کی فوری ریکوری کی جائے تاکہ بعد میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ان کا کہنا تھا کہ واپسی کے عمل میں تیزی کے باعث خدشہ ہے کہ بروقت ریکوری نہ ہونے کی صورت میں محکمے کو مالی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے مالکانِ مکانات و دکانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے افغان کرایہ داروں کے واجبات کی ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ کسی قسم کی رکاوٹ یا پیچیدگی پیدا نہ ہو۔
فرخ سیر نے واضح کیا کہ بجلی بلوں کی وصولی معمول کا انتظامی عمل ہے جسے موجودہ صورتحال میں خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمے کا عملہ اس حوالے سے متحرک ہے اور تمام واجبات جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے