اسلام آباد (مانند نیوز)بھارت میں فلائٹ آپریشن مفلوج ہونے سے ایج گروپ کرکٹرز رل گئے۔ انڈر 19 اور انڈر 16 کرکٹرز فلائٹ آپریشن کے مفلوج ہونے کی وجہ سے پھنس گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلائٹس منسوخ ہونے کی وجہ سے ڈومیسٹک ایج گروپ کرکٹرز ایئر پورٹس پر پھنس گئے ہیں۔ ٹورنامنٹس ملک کے مختلف وینیوز پر پیر سے شروع ہو رہے ہیں، ریاستی ٹیموں کو وینیوز پر پہنچنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مختلف ریاستوں کی کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹیموں کو بسوں پر وینیوز پر بھیجنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ بنگال اور مقبوضہ کشمیر کی ٹیمیں بسوں پر وینیوز کے لیے روانہ ہوئی ہیں۔

فلائٹ منسوخ ہوگئی، پریشان حال مسافروں نے ایئرپورٹ پر ہی موسیقی کی محفل سجادی

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر متھن منہاس نے کہا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے جو کسی کے کنٹرول میں نہیں، اگر ریاستی ٹیمیں تاخیر سے پہنچتی ہیں تو میچز ایک دن تاخیر سے شروع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیموں کے وینیوز پر پہنچنے کے بعد میچ آفیشلز اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے