اسلام آباد (مانند نیوز)آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشیز سیریز کے برسبین ٹیسٹ کے تیسرے دن ٹیسٹ کرکٹ کا 97 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں تمام کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوئے، 97 سال بعد یہ موقع ہے کہ کسی ٹیم کے تمام کھلاڑی ڈبل فیگرز تک پہنچے ہیں۔

ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 334 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے 511 بنائے اور 177 رنز کی برتری بھی حاصل کی۔

ایشیز سیریز: پرتھ ٹیسٹ 2 دن میں ختم، آسٹریلیا 8 وکٹوں سے کامیاب

انگلینڈ کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 6 وکٹ پر 134 رنز بنا لیے ہیں، اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 43 رنز درکار ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ دو دن میں ختم ہو گیا تھا۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ میزبان ٹیم نے 205 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے