اسلام آباد (مانند نیوز)پولیو کے خاتمے کے لیے ابوظبی میں منعقدہ عالمی سمٹ میں پاکستان نے 15 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز مختص کرنے کا اعلان کر دیا۔

عالمی عطیہ دہندگان نے پولیو مہم کے لیے 1.9 ارب ڈالرز دیے، پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن نے 1.2 ارب ڈالرز کا عطیہ کیا۔

پولیو کے خاتمے کے لیے محمد بن زاید فاؤنڈیشن نے 140 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کیا، اسی طرح جرمنی 62، امریکا 46 اور جاپان 6 ملین ڈالرز دے گا۔

اس حوالے سے پاکستان کے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسدادِ پولیو ویکسین مہم تیز کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں پولیو مہم مزید مؤثر بنائی جا رہی ہے، کراچی میں پولیو کے خلاف ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے