اسلام آباد (مانند نیوز)ہائی اسپیڈ سائیکلوں پر لوگوں سے فون چھیننے اور راہزنی میں ملوث افراد کے خلاف لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

اس حوالے سے لندن سے برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میٹ پولیس نے گزشتہ برس 2500 ای بائیکس اور ای اسکوٹرز ضبط کیے۔

لندن میں 2024ء میں فون چھیننے کی 80 ہزار 500 وارداتیں ہوئیں، رواں برس یہ تعداد 65 ہزار ہے۔

کمشنر سر مارک رولی کے مطابق مجرمانہ استعمال کی ای بائیکس اور اسکوٹرز ضبط کر رہے ہیں، منظم جرائم میں ملوث افراد کا پیچھا کریں گے۔

کمانڈر نیرو پٹیل نے کہا کہ ای بائیکس کے ذریعے بڑھتی وارداتوں پر تشویش ہے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یکم اپریل سے 22 اکتوبر تک چوری و راہزنی میں بالترتیب 16.6 اور 13.5 فیصد کمی ہوئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے