اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مانگ بڑھنے لگی۔ انگلینڈ کے کرکٹر ڈیوڈ ولی نے آئی پی ایل کی نسبت پی ایس ایل کی سیکیورٹی کو بہترین قرار دیا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کی آکشن کیسی ہوگی، یہ نہیں پتہ چلتا، کھلاڑیوں کے لیے پی ایس ایل میں زیادہ سیکیورٹی اور کھیلنے کی یقین دہانی ہوتی ہے۔

ڈیوڈ ولی کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کو لگتا ہے کہ انہیں پی ایس ایل میں زیادہ کھیلنے کے مواقع ملیں گے۔

پی ایس ایل، ٹیموں کے حصول کی بولی میں ایک ہفتے کا اضافہ

فاف ڈوپلیسی، معین علی آئی پی ایل کو چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان کر چکے جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے بھی رواں سال آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔

گلین میکسویل کی بھی پی ایس ایل کھیلنے کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے