اسلام آباد (مانند نیوز)عالمی تحقیقاتی رپورٹ نے بھارتی دفاعی برتری کے بیانیے کا پردہ چاک کر دیا۔ ایوی ایشن کے اہم جریدے ایرو کی رپورٹ نے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا۔

برطانوی جریدے ’کِی ایرومیگزین‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی 52 منٹ فضائی جنگ میں بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل لڑاکا طیارے تباہ ہوئے، تباہ ہونے والے رافیل طیاروں کے نمبر BS001 ، BS021 ، BS022 اور BS027 تھے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت ان چاروں طیاروں کے سیریل نمبرز کے ساتھ کوئی واضح تصاویر پیش کرنے میں ناکام رہا۔ پاکستان کے ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کو مفلوج کیا اور بھارتی پائلٹس بے بس ثابت ہوئے۔

طیارے گرنے کے اعتراف پر بھارتی دفاعی ماہر جنرل انیل چوہان پر برس پڑے

برطانوی جریدے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے مجموعی نقصانات میں 4 رافیل ، مگ 29، ایس یو 30 اور ہیرون ڈرون شامل ہیں۔ 10 مئی کو JF-17 بلاک-3 نے ادھم پور میں بھارتی دفاعی نظام S-400 کو ناکارہ بنا کر تباہ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے برنالا میں واقع بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو تباہ کر کے بھارتی فضائیہ کو ایک اور شدید دھچکا پہنچایا، یہ پہلا موقع تھا کہ جب کسی فضائیہ نے سائبر اور روایتی عسکری اقدامات کو یکجا کر کے مؤثر کارروائی کی۔

واضح رہے کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں بھارتی طیاروں کی تباہی تسلیم کی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے