بریکوٹ (مانند نیوز)سب ڈویژن بریکوٹ میں بیشتر ہوٹلوں کی من مانی ریٹس اور مضر صحت کھانوں کا انکشاف چینوگانوں کے ہوٹلز مضرِ صحت خوراک اور خودساختہ ریٹس میں سر فہرست، عوام شدید پریشان۔ بریکوٹ بازار سے چینوگان تک مختلف دکانوں، ہوٹلوں اور سڑک کنارے کھانے پینے کے سٹالز پر غیر معیاری اور مضرِ صحت خوراک کی کھلے عام فروخت جاری ہے۔ ناقص تیل، آلودہ پانی، باسی اشیاء اور صفائی کے ناقص انتظامات نے شہریوں خصوصاً بچوں اور مریضوں کی صحت کو سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔علاوہ ازیں بیشتر دکاندار سرکاری نرخنامے کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی مرضی کے ریٹس وصول کر رہے ہیں۔ ایک ہی چیز مختلف دکانوں پر مختلف قیمتوں میں فروخت ہو رہی ہے، جس سے مہنگائی کے ستائے عوام مزید مشکلات کا شکار ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں فوری طور پر ہنگامی نوٹس لیں، باقاعدہ معائنہ کریں، نرخنامے آویزاں کروائیں اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائیں، تاکہ عوام کو محفوظ خوراک اور منصفانہ قیمتیں میسر آ سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے