پشاور(نمائندہ مانند)پشاور میڈیکل کالج میں یتیم بچوں اور ان کی ماؤں کی فلاح و بہبود اورسماجی ذمہ داریوں کے فروغ کے لیے منعقدہ ایک روزہ فلاحی و آگاہی پروگرام
"حی علی الفلاح” کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔یہ پروگرام پشاور میڈیکل کالج اور الخدمت فاؤنڈیشن کے یتیموں کی کفالت کےپروگرام کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، جس میں مفت طبی معائنہ، تفریحی سرگرمیاں اور بچوں کی تربیت و والدین کی رہنمائی سے متعلق ایک خصوصی سیشن شامل تھا، جس کے مربی پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس اور ڈاکٹر مفرح سیٹھی تھیں۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد سواتی تھے۔اختتامی تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر عائشہ عبداللہ، وائس ڈین پشاور میڈیکل کالج، خالد وقاص، صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا، افتخار احمد، صدرالخدمت فاؤنڈیشن ضلع پشاور، شہزاد صادق، الخدمت شعبہ خواتین اور محمدسالارزئی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے یتیم بچوں کے لیے ایک ہی پلیٹ فارم پرطبی سہولیات، تعلیمی رہنمائی اور تفریحی سرگرمیوں کے انعقاد کو قابلِ تحسین قرار دیا۔تقریب کے اختتام پر مختلف مقابلوں کے فاتحین اور منتظمین میں شیلڈز .