مردان(نمائندہ مانند)غیر سرکاری تنظیم مالک فاؤنڈیشن مردان کے زیر اہتمام وِنگز گروپ آف اسکولز اینڈ کالجز میں سیرتِ النبی ﷺ کے تناظر میں خدمتِ خلق کی اہمیت کے موضوع پر تقریری مقابلہ منعقد ہوا، جس میں طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔تقریب سے مالک فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر جنید نور نے خطاب کیا جبکہ نائب صدر فیصل بختیار نے نتائج کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید تمہید رضا، ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن سید ثنائاللہ باچہ، ایمبیسڈر عمر خان اور فیمیل ممبر مسکان بی بی بھی موجود تھیں۔تقریری مقابلے میں کلاس دہم کی طالبہ ایمان ملک نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور مالک فاؤنڈیشن کے تقریری مقابلوں کے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا، جہاں وہ وِنگز کالج کی نمائندگی کریں گی۔تقریب کے اختتام پر فاؤنڈیشن کے چئیرمین ڈاکٹر جنید نورنے کہا کہ اس طرح کے فکری و تربیتی پروگرامز کو طلبہ کے لیے نہایت مفید قرار دیا، اس موقع پر مالک فاؤنڈیشن کی جانب سے بہترین انتظامات پر ادارے کے پرنسپل کو تعریفی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔