ٹ خیلہ()ضلع ملاکنڈکے تاریخی گاؤں آلہ ڈھنڈ ڈھیری میں دو دھڑوں میں تقسیم ہونے والی علی خیل قومی جرگہ کے مابین اختلافات ختم ہوکر ایک دوسرے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیامشران نے یہ عہد کیا کہ باہمی مشاورت اور اتفاق سے گاوں آلہ ڈھنڈ ڈھیری کے قومی مفادات کی تحفظ کیلئے آئندہ ملکر کام کرینگیتفصلات کے مطابق ضلع ملاکنڈ کے علاقہ آلہ ڈھنڈ ڈھیری میں دو دھڑوں میں تقسیم ہونے والی علی خیل قومی جرگہ کے اختلافات سماجی شخصیت انجئنیرخادم حسین کی کوششوں سے ختم ہوگئے اس سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب انجئنیرخادم حسین کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں دونوں دھڑوں کے ممبران نے شرکت کی جرگہ مشران اور ممبران نے عہد کیا کہ آئندہ کیلئے علاقے کے فلاح وبہود کیلئے متفقہ طور پر کام کرینگیاس موقع پر مجیب خان،ملک مستعمرخان،نجیم خان،کرنل ر عبدلجمیل،ملک فضیل ربی،جمال خان،عبداحسین خانجی،بابو یوسف،عصمیت اللہ خان سمیت بڑی تعداد میں مشران موجود تھے آخر میں جرگہ ممبران انجئنیرخادم حسین اور جمال حسین کی کوششوں کو سہراتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا