سخاکوٹ صاف و شفاف خیبر پختونخوا صفائی مہمصوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں پاک، صاف و شفاف خیبر پختونخوا مہم کے تحت تحصیل درگئی میں درگئی خمبو سے درگئی پھاٹک تک ایک خصوصی صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم کا بنیادی مقصد عوامی مقامات، مرکزی شاہراہوں اور اطرافی علاقوں کو صاف ستھرا بنانا اور عوام میں صفائی کے شعور کو فروغ دینا تھا۔یہ صفائی مہم TMA درگئی اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ (LGRDD) کے باہمی تعاون اور اشتراک سے منعقد کیاگیا۔ صفائی مہم کے دوران مین جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف خصوصی صفائی کی گئی جبکہ سنٹر میڈیا کے دونوں جانب سے بھی گندگی اور کچرا مکمل طور پر ہٹایا گیا۔ اس کے علاوہ سڑک کناروں، فٹ پاتھس اور اطرافی علاقوں کی صفائی کو بھی یقینی بنایا گیا۔صفائی کے عمل میں بھاری اور ہلکی مشینری کے ذریعے کچرے کی منتقلی اور جمع شدہ ملبے کے بروقت اخراج کا مؤثر انتظام کیا گیا، جس سے شاہراہ اور گرد و نواح نمایاں طور پر صاف اور خوبصورت نظر آنے لگے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ فیاض خان شیرپاؤ، چئیرمین تحصیل کونسل درگئی پیرمحمد اسلام غازی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحیداللہ خان، TMO درگئی اور انگز یب خان، AD سینئیر لوکل گورنمنٹ ملاکنڈ عمر رحمن، AD لوکل گورنمنٹ تھانہ بائیزئی فضل حسین اور تحصیلدار درگئی فضل ہادی نے صفائی مہم کا دورہ کیا اور انتظامات و صفائی مہم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے اس موقع پر میڈیا سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ صفائی مہم کا مقصد ضلع ملاکنڈ اور تحصیل درگئی کو پاک اور صاف بنانا ہے، کیونکہ درگئی ملاکنڈ ڈویژن کا گیٹ وے ہے اور یہاں سے سیاحوں کی آمد و رفت رہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کا ایک اہم مقصد عوام میں صاف ستھرے ماحول کی اہمیت اجاگر کرنا اور صفائی کو اجتماعی ذمہ داری کے طور پر فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف ستھرے ماحول کی بدولت بیماریوں کے پھیلاؤ میں کمی واقع ہوتی ہے۔مین جی ٹی روڈ اور مرکزی مقامات کی صفائی سے سیاحوں اور مسافروں پر مثبت تاثر قائم ہوتا ہے. ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور شہری حسن میں اضافہ ہوتا ہے