اس؛ام آباد (مانند نیوز)پنجاب میں جنگلات اور ماحولیات کا نظام کرپشن فری بنانے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز نے اہم قدم اٹھا لیا، 100 سال بعد انگریز دور کے بنائے گئے فاریسٹ ایکٹ میں تبدیلی کردی گئی۔

ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ماحول کے تحفظ کا ادارہ (ای پی اے) جدید ٹیکنالوجی کے نظام ای فوس سے منسلک کردیا گیا ہے، اب ہر دستاویز پر مخصوص حوالہ نمبر اور کیو آر کوڈ ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماحولیات سے متعلق محکمے جدید ڈیجیٹل نظام ای فوس کے بغیر حکم جاری کریں گے نہ منظوری دیں گے، ڈیجیٹل نظام ای فوس کے سوا حکم جاری کرنے، منظوری دینے یا کوئی انتظامی فیصلہ کرنے والے کے خلاف کاروائی ہوگی۔

امپورٹ لائسنس کا اجراء بھی مکمل طور پر ای فوس ڈیجیٹل نظام سے ہی ہوگا، لیبارٹری سرٹیفکیشن، پروٹیکشن آرڈرز اور سرکاری سفارشات کا اجراء بھی ای فوس کے ذریعے ہوگا۔

وزیراعلی مریم نواز کا کہنا ہے کہ جدید ڈیجیٹل نظام جعلسازی اور غیرقانونی اجازت ناموں کا خاتمہ ہے، ماحول کے تحفظ کے ساتھ کرپشن کے خاتمے کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے