اسلام آباد (مانند نیوز)مسجد الحرام میں بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کرنے والے شخص کو وہاں تعینات ایک سیکیورٹی گارڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچا لیا۔

رپورٹس کے مطابق نیچے تعینات سیکیورٹی گارڈ نے فوراً مداخلت کر کے اس شخص کو گرنے سے بچانے کی کوشش کی، اس دوران وہ خود بھی زخمی ہو گیا۔

واقعے کے بعد دونوں افراد کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ معاملے کو سنبھال لیا گیا ہے اور تمام ضروری طریقۂ کار پر عمل کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم خودکشی کی کوشش کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز نے زخمی اہلکار ریان آل احمد سے رابطہ کر کے ان کی شجاعت، فرض شناسی اور مستعدی کو سراہا۔

واضح رہے کہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل 2017 میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، جب ایک شخص نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی تھی، اس وقت ہزاروں زائرین طواف میں مصروف تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے