اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 ٹیموں کی نیلامی کےلیے ٹیکنیکل ایویلیویشن مکمل کرلی۔

پی سی بی کو دنیا بھر سے پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کےلیے 12 موصول ہوئیں، کمیٹی نے جانچ پڑتال کے بعد 10 کو اہل قرار دے دیا ہے۔

تکنیکی معیار پر پورا اترنے والی 10 پارٹیاں نیلامی کے مرحلے میں شامل ہوں گی، 2 نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری 2026ء کو اسلام آباد میں ہوگی۔

کامیاب پارٹیاں راولپنڈی، حیدر آباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے نام منتخب کر سکیں گے، نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگا۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سلمان نصیر نے اہل بولی دہندگان کو مبارکباد دی اور کہا کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی خوش آئند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی توسیع ایک اہم سنگ میل کی جانب بڑھ رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے