اسلام آباد (مانند نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور عوامی حقوق، وفاقِ پاکستان کے استحکام کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔

بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سیاسی عمل میں رواداری کو فروغ دیا جو لائق تحسین ہے، ان کی سیاسی میراث میں جذبہ حب الوطنی نمایاں ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کے لیے محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی سیاسی میراث میں جذبہ حب الوطنی نمایاں ہے۔

بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی، کارکنان گڑھی خدا بخش پہنچنا شروع

انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین کے کردار اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قابل قدر اقدامات کیے، بینظیر بھٹو نے پاکستان کو ایک پُرامن، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانے کے لیے قابلِ قدر اقدامات کیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیاں اور خدمات قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں، اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ رواداری، برداشت، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح کے سفر کو آگے بڑھایا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اللّٰہ تعالیٰ ان کے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل دے،آمین۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے