اسلام آباد (مانند نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ حقیقی ترقی وہی ہے، جس سے ہر غریب محنت کش بھی مستفید ہو۔

انہوں نے کہا کہ ریڑھی بان برسوں سے کھلے آسمان تلے کھڑے ہوتے تھے آج انہیں چھت مل چکی ہے، ہر ریڑھی بان اب فخر سے کہہ سکتا ہے کہ اس کی اپنی دکان ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی حکومت کے ’سہولت آن دی گو بازار‘ پروگرام کے تحت ریڑھی بانوں کو 400 سے زائد اسٹالز کی قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹمنٹ کی۔

لاہور میں 10 مقامات پر سہولت آن دی گو بازار لگ گئے ہیں، فروری تک لاہور کے مزید 5 مقامات پر بازار فنکشنل کیے جائیں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق بازار میں پھل، سبزیاں،چکن اور کریانہ مصنوعات ڈی سی ریٹ پر ملیں گی، رمضان میں ملنے والی سستی اشیاء سال بھر دستیاب ہوں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے