جنوبی وزیرستان لوئر (مانند نیوز ) ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے سالانہ انتخابات ہفتے کے روز الیکشن کمیٹی کے چیئرمین آدم خان وزیر اور کمیٹی رکن روشان کی سربراہی میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئے۔انتخابات کے نتیجے میں صحافی قسمت اللہ وزیر بلامقابلہ صدر جبکہ نورعلی وزیر بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، جبکہ مجیب الرحمٰن وزیر بلا مقابلہ فنانس سیکرٹری کامیاب قرار پائے۔منتخب کابینہ کے دیگر عہدیداران میں سینئر نائب صدر ظفر وزیر، نائب صدر زارداد خان وزیر، جوائنٹ سیکرٹری روشان خان وزیر اور پریس سیکرٹری سعید الرحمٰن وزیر شامل ہیں۔ انتخابات کا عمل پرامن ماحول میں شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا، جس پر صحافتی حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر نومنتخب صدر قسمت اللہ وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کو ایک مضبوط، فعال اور باوقار ادارہ بنانے کے لیے تمام صحافیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل، آزادیٔ صحافت کے تحفظ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پریس کلب کو سیاست سے بالاتر رکھتے ہوئے صحافی برادری کے اتحاد، باہمی احترام اور ادارے کے وقار کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ نوجوان صحافیوں کی تربیت اور رہنمائی بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہوگی۔آخر میں نومنتخب عہدیداران کو صحافی برادری کی جانب سے مبارکباد دی گئی اور امید ظاہر کی گئی کہ نئی کابینہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ضلع میں مثبت صحافت کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے