شانگلہ(مانند‌نیوز)ضلع شانگلہ میں یوسفزئی نڑیوالہ جرگہ کا پہلا جرگہ تحصیل بشام میں منعقد ہوا جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے یوسفزئی قوم کے مشران نے شرکت کی ۔بشام ضلع شانگلہ میں یوسفزئی نڑیوالہ جرگہ کے زیر اہتمام اجلاس کا انعقاد،ضلع بھر سے یوسف زٸی قباٸیل کے مشران کی شرکت ۔ بشام ضلع شانگلہ میں سیدالابرار حجرہ بوٹیال کونشے میں یوسف زٸی نڑیوالہ جرگے کا مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مرکزی و صوباٸی قاٸدین نے شرکت کی ۔ ضلعی صدر شانگلہ امان اللہ یوسف زئی ، مرکزی ممبر ان رفیق خان اور شیرعلی خان یوسف زئی سنئیر نائب صدر شانگلہ و میزبان جرگہ سیدالابرار یوسفزئی ، خورشید باچا،شمس الرحمن لالا اور لیاقت یوسف زئی،خورشید عالم یوسفزٸی ،اقبال شاہ خان دیدل،خالد خان مارتونگ ودیگر نے شرکت کی۔ جرگہ نے بہترین انتظامات کۓ تھے ۔اس موقع پر جرگہ کے کامیابی کےلئے متعدد فیصلے کئے گئے جس میں ضلع بھر کے یوسفزئی قوم کے چیدہ چیدہ افراد نے شرکت کی اور عہد کیا کہ امن ،قوم کے مساٸیل اور جرگے کی کوششوں سے پشتون قوم کومتحد کریں گے۔اس موقع پر مرکزی چیٸرمین یوسفزٸی نڑیوالہ جرگہ ملک جہان عالم یوسفزٸی نے کہا کہ نوجوان نسل کو امن ،تعلیم جرگے روایت کی اگاہی دیں گے اور مساٸیل کا حل ہی جرگہ ہے پشتون روایات جرگہ اہم کردار ادا کریگا انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں یوسف زٸی کو متحد کریں گے ۔یوسفزئی قومی جرگہ کی صوبائی قیادت کی طرف سے عبوری کابینہ نے”ضلع شانگلہ ” انتظامی قیادت کیلئے جو معزز عہدیداران منتخب کئے گئے تھے،اسی سلسلے میں ایک پروقار حلف برداری تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب کیلئے سے خصوصی طور پر یوسفزئی قومی جرگہ کے مرکزی عہدیداران تشریف لائے تھے ۔مرکزی چیٸرمین ملک جہان عالم خان نے کابینہ سے حلق لیا اور کہا کہ میں اپنی طرف سے تمام کابینہ کے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے