ہنگو (مانند‌نیوز) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (آگیگا) ہنگو کے زیر اہتمام پنشن اصلاحات، پروموشن میں تاخیر اور دیگر مطالبات کے حق میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں آگیگا کے عہدیداران حاجی عبد الرحمان، ملک خالد احمد فاروقی، احمد خان، محمد اکرام سمیت ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے صحت، ایجوکیشن اور دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر حاجی عبد الرحمان، خالد احمد فاروقی و دیگر مقررین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مجوزہ پنشن اصلاحات سرکاری ملازمین کے حقوق پر کھلا ڈاکہ ہیں جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی پروموشنز میں غیر ضروری تاخیر اور دیگر جائز مطالبات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جو سراسر ناانصافی ہے۔ آگیگا کے عہدیداران نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پنشن اصلاحات کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے، پروموشنز کے عمل کو تیز کیا جائے اور سرکاری ملازمین کے تمام جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔ مقررین نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو وہ مرکزی اور صوبائی قیادت کے فیصلے پر لبیک کہتے ہوئے احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کریں گے۔ مظاہرین نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ملازمین کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرے بصورت دیگر احتجاجی تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے