لوئردیر( مانندنیوز)وفاقی وزیر سیفران کشمیر وگلگت بلتستان انجئنیر امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہےاور انکی وجہ سے پاکستان کا مقام دنیا بھر میں بلندیوں پر پہنچ گیا ہےملکی معاشی سفارتی خارجہ محاذوں پر ترقی کا سہرا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے سر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں وزیر اعظم شہباز شریف لیپ ٹاپ سکیم کے تحت مالاکنڈ یونیورسٹی میں طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کیا اس موقع یونیورسٹی اف مالاکنڈ کے وئی سی ڈاکٹر راشید احمد،ضعلی صدر سجاد احمد خان،محمد نجیم خان یوسفزئی،گل زمین خان،محمد شفیق پراچہ اور دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے وفاقی وزیر سیفران کشمیر وگلگت بلتستان انجئنیر امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سکیم کے تحت ملاکنڈ یونیورسٹی کے 600 طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کئے ہیں 2013 میں پنجاب سے لیپ ٹاپ تقسیم کا آغاز کیا تھا2018 میں حکومت کی تبدیلی سے سیکم بند ہوا تھا 2022 میں وزیر اعظم شہباز شریف کو موقع ملتے ہی سکیم کو دوبارہ شروع کیا گیا اب تک سکیم کے تحت ایک لاکھ تک لیپ ٹاپ طلباء وطالبات میں تقسیم کئے گئے ہیں مزید جاری ہے انہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دئے جارہے ہیں کوئی مائی کا لعل لیپ ٹاپ کی تقسیم میں ایک فیصد بھی بغیر میرٹ ثابت نہیں کرسکتا وزیر اعظم شہباز شریف کی لیپ ٹاپ سکیم دانش سکول سکالر شپ اور یوتھ کو قرضے دینے سمیت ہر جگہ میرٹ پر عمل ہورہا ہےوزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہےاور انکی وجہ سے پاکستان کا مقام دنیا بھر میں بلندیوں پر پہنچ گیا ہےملکی معاشی سفارتی خارجہ محاذوں پر ترقی کا سہرا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے سر ہے یونیورسٹی کو گیس فراہمی سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے