ہنگو(مانند‌نیوز) ڈپٹی کمشنر ہنگو آفس میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں ڈی پی او ہنگو خانزیب خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیر خان، ٹل سکاوٹس کے ونگ کمانڈر کرنل لخکر خان، ایس پی عبدالصمد خان، امن کمیٹی کے اراکین، اہل سنت و اہل تشیع کے مشران، قبائلی عمائدین اور صحافیوں نے شرکت کی۔ جرگہ کے آغاز پر ہنگو پولیس کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نصیر خان، ڈی پی او خانزیب خان اور کرنل لخکر خان نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی بحالی کیلئے علاقائی سطح پر مؤثر امن کمیٹیاں تشکیل دینا ناگزیر ہے، جبکہ انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ان کمیٹیوں اور عوام کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ انتظامی افسران نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی سہولت کاری اور بدامنی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور علاقے میں امن ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ہنگو کے مشران اور امن کمیٹی کے نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں سرگرم مسلح گروہوں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے۔ مشران نے کہا کہ علاقائی امن و امان کے قیام کیلئے عوام کا پولیس اور فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مشران کا کہنا تھا کہ ہنگو کے عوام ماضی میں بھی کٹھن حالات سے گزر چکے ہیں اور یہاں کے لوگ ہرگز نہیں چاہتے کہ امن و امان کی صورتحال خراب ہو۔ جرگہ کے اختتام پر تمام شرکاء نے ضلع میں پائیدار امن کے قیام کیلئے باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے