اسلام آباد (مانند نیوز)بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزار محمد یونس سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ڈھاکا پہنچے ہیں۔

بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم کی زندگی پر ایک نظر

بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم کو سابق صدر اور ان کے شوہر ضیا الرحمان کے پہلو میں قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

خالدہ ضیا جگر کے عارضے سمیت مختلف امراض میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے ڈھاکا کے اسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم گزشتہ روز وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔

وہ بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں جبکہ انہیں مسلم دنیا میں بے نظیر بھٹو کے بعد دوسری خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔

انہوں نے 1991 سے 1996 اور پھر 2001 سے 2006 تک ملک کی وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔

خالدہ ضیا کی نماز جنازہ میں بھارت، بھوٹان اور مالدیپ کے حکام بھی شریک ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے