اسلام آباد (مانند نیوز)کینیڈا میں ایئر انڈیا کے پائلٹ کے دوران ڈیوٹی شراب پینے کے معاملے پر کینیڈین ٹرانسپورٹ ریگولیٹری نے بھارت سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ کینیڈا نے بھارت کو بھیجے خط میں واقعے کو سنگین معاملہ قرار دیا اور بھارتی ایئر لائن سے تحقیقات کے نتائج 26 جنوری تک فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

کینیڈا: شراب کی بو آنے پر ایئر انڈیا کے پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا

رپورٹ میں بتایا کہ کینیڈا میں بھارتی پائلٹ کے پرواز سے قبل 2 بریتھ ایلائزر ٹیسٹ معیار پر پورے نہیں اترے تھے جس کے بعد بھارتی پائلٹ کو طیارے سے اتار دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئرلائن کی واقعے کی تصدیق، پائلٹ کو آف ڈیوٹی کر کے انکوائری کا اعلان کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ بھارتی ایئرلائن کے 23 دسمبر کو وینکور سے نئی دلی کی پرواز سے قبل پیش آیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے