برطانیہ (مانند نیوز)برطانیہ میں محکمہ موسمیات کی جانب سے برفباری ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ امبر اور یلو وارننگز بھی جاری کردی گئی ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں شدید برفباری ہونے کا امکان ہے جس کے بعد ٹرانسپورٹ متاثر ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے برطانیہ میں سردی کی لہر ہے، انگلینڈ کے لیے امبر کولڈ ہیلتھ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

برطانیہ میں شدید برفباری کی پیشگوئی، وارننگ جاری

رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے کئی علاقوں میں 40 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ میٹ آفس نے ریل اور فضائی سروسز میں تاخیر اور منسوخی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے خراب موسم میں پولیس نے سفر مؤخر کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کے لیے یلو وارننگ برقرار ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے