اسلام آباد (مانند نیوز)ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025ء کی ٹرافی سے متعلق جاری تنازع پر مختصر مگر معنی خیز بیان دے دیا۔

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران محسن نقوی سے سوال پوچھا گیا کہ ایشیا کپ 2025ء کی ٹرافی کہاں ہے؟

صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’جہاں بھی ہے، محفوظ ہے‘۔

واضح رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ 2025ء جیتنے کے باوجود اختتامی تقریب میں صدر اے سی سی محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

بھارتی ٹیم کی جانب سے اے سی سی صدر کے ہاتھوں ٹرافی لینے کے بائیکاٹ نے ایک معمول کی تقریب کو سیاسی رنگ دے دیا، جس کے باعث اسٹیج پر ٹرافی پیش ہی نہ کی جا سکی۔

ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی وفد سے جان بوجھ کر مصافحہ کرنے سے گریز کیا، جسے کرکٹ حلقوں میں اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا گیا۔

ناقدین کا کہنا تھا کہ بھارت نے سیاسی کشیدگی کو کھیل کے میدان تک لا کر کھیل اور سفارت کاری کے درمیان حد کو دھندلا دیا۔ تاہم محسن نقوی اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے۔

ایشیا کپ 2025ء کے فائنل سے اب تک محسن نقوی کا یہی موقف رہا ہے کہ جب بھی بھارتی ٹیم ایشیا کپ 2025ء کی ٹرافی قبول کرنے پر آمادہ ہو وہ اسے خود بھارتی ٹیم کو ایک باوقار تقریب میں باضابطہ طور پر پیش کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے